اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی جنگ کے بارے میں شائع ہونے والے رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں ہوئی قربانیوں کی تعداد ایک لاکھ ۳۰ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال میں شام میں جاری جنگ کے دوران ۱ لاکھ ۳۰ ہزار افراد مارے گئے ہیں کہ جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔شام میں ظلم و تشدد کی بھینٹ چڑھنے والوں میں ۷ ہزار سے زیادہ بچے تھے جبکہ شام سے دربدر ہو کر لبنان پناہ لینے والوں کی تعداد ۸ لاکھ ۵۰ ہزار ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ابھی بھی ۵۰ ہزار شامی لبنان پناہ لینے کی کوشش میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491333
شام میں جاری جنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں ہوئی قربانیوں کی تعداد ۱ لاکھ ۳۰ ہزار ہو گئی ہے۔